8 جولائی، 2026، 1:46 PM

عراق کے شہروں میں شہید امام خامنہ ای کی باشکوہ تشییع جاری+ویڈیوز/تصاویر

عراق کے شہروں میں شہید امام خامنہ ای کی باشکوہ تشییع جاری+ویڈیوز/تصاویر

نجف اشرف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں عراق بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوئے، حشد شعبی کے مطابق شرکا کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ کربلا گورنری نے مجموعی طور پر 70 لاکھ افراد کی شرکت ریکارڈ کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے عوام نے آج نجف اشرف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی مختلف شہروں سے آنے والے عزادار مقررہ مقامات پر پہنچنا شروع ہوگئے۔

عراقی عوام نے اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کرکے ایک بار پھر مزاحمتی محاذ کے اصولوں اور اہداف سے اپنی وفاداری اور عہد کی تجدید کی۔

نجف اشرف میں قائد شہید ایران کی تشییع میں عراقی عوام کا انسانی سمندر

شرکا پل الکوفہ سے مرقد امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی جانب روانہ ہوئے۔ تشییع کی ویڈیوز اور تصاویر میں نجف اشرف کی سڑکوں پر عوام کا بے مثال اور تاریخی ہجوم واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

نجف اشرف میں شہید رہبر انقلاب کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت

حشد شعبی نے اعلان کیا ہے کہ نجف اشرف میں قائد شہید ایران کی تشییع میں شریک افراد کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

حشد شعبی کے مطابق مختلف علاقوں سے عزاداروں کی مسلسل آمد جاری ہے، جس کے باعث شرکا کی تعداد ہر لمحہ بڑھ رہی ہے۔

اسی دوران ذرائع ابلاغ نے نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی بھی عزاداروں کے درمیان موجودگی کی اطلاع دی۔

نجف میں قائد شہید انقلاب کی تشییع کے دوران "لبیک یا سید مجتبی" کے فلک شگاف نعرے

تشییعی جلوس کے دوران ہزاروں افراد نے "لبیک یا سید مجتبی" کے نعرے بلند کیے، جس سے فضا سوگ، عقیدت اور عزم سے گونج اٹھی۔

کربلا میں تشییعی مراسم میں 70 لاکھ افراد کی شرکت ریکارڈ

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق کربلا کے گورنر نے شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں مجموعی طور پر 70 لاکھ افراد کی شرکت ریکارڈ کی ہے۔

عراقی عزاداروں کے درمیان خون خواہی کے سرخ پرچم نمایاں

ایران اور مزاحمتی محاذ کے پرچموں کے ساتھ ساتھ سرخ پرچم بھی بڑی تعداد میں لہرائے گئے، جو خون خواہی اور شہداء سے وفاداری کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

نجف میں قائد شہید انقلاب کی تشییع میں مقتدی صدر کی شرکت

رپورٹس کے مطابق مقتدی صدر بھی نجف اشرف میں ہونے والے تشییعی مراسم میں شریک ہوئے۔

نجف اشرف میں عوام کی تاریخی اور بھرپور شرکت

عراقی ذرائع ابلاغ نے تشییعی مراسم کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں، جن میں نجف اشرف کی سڑکوں پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

News ID 1940202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha