8 جولائی، 2026، 7:34 AM

نجف اشرف میں رہبر شہید کے پیکر مطہر کا استقبال، روضۂ امیرالمؤمنینؑ میں طواف اور نماز جنازہ

نجف اشرف میں رہبر شہید کے پیکر مطہر کا استقبال، روضۂ امیرالمؤمنینؑ میں طواف اور نماز جنازہ

رہبرِ شہید انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ اور ان کے اہلِ خانہ کے جسد خاکی تہران اور قم میں عظیم الشان تشییع جنازہ کے بعد منگل کی شب نجف اشرف منتقل کیے گئے، جہاں ان کا سرکاری اور عوامی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

نجف پہنچنے کے بعد پیکر مطہر کو روضۂ مبارک حضرت امیرالمؤمنین امام علیؑ میں لے جایا گیا، جہاں ضریح مقدس کے گرد طواف کرایا گیا اور عاشقانِ اہلِ بیتؑ و عزاداروں کی موجودگی میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

اس موقع پر حرمِ علوی میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور بڑی تعداد میں زائرین نے رہبرِ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

عراقی ذرائع کے مطابق مختلف عرب اور اسلامی ممالک کے وفود بھی تشییعی مراسم میں شرکت کے لیے نجف پہنچے۔

عراقی حکام نے بین الاقوامی وفود کا استقبال کیا جبکہ شیعہ رابطہ و ہم آہنگی اتحاد کے متعدد رہنما بھی نجف ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اس دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی عراق پہنچے، جہاں ان کا عراقی حکام نے سرکاری استقبال کیا۔ صدر پزشکیان نے رہبر شہید کے پیکرِ مطہر کے استقبال اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کی۔

نجف اشرف میں رہبرِ شہید کے پیکرِ مطہر کی آمد کے ساتھ ہی عراق کے مختلف شہروں سے زائرین اور سوگواروں کی بڑی تعداد شہر میں پہنچنا شروع ہوگئی، جبکہ روضۂ امیرالمؤمنینؑ اور اس کے اطراف میں غیرمعمولی عقیدت و احترام کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

رہبر شہید کے پیکرِ مطہر کی ضریحِ امیرالمؤمنینؑ کے گرد طواف اور حرمِ علوی میں نمازِ میت کی ادائیگی کے مناظر نے سوگواروں کو آبدیدہ کر دیا اور شرکاء نے ان کی دینی، فکری اور انقلابی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

News ID 1940197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha