مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے حرم مطہر میں شہید امت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ کی اقتداء آیت اللہ محمد تقی حکیم نے کی جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شہید امام خامنہ ای کا جسد مطہر کل رات نجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا جہاں عراقی وزیر اعظم علی الزیدی اور ایرانی صدر پزشکیان سمیت دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔
شہید امام خامنہ ای کے جسد مطہر کو نجف اشرف کے بعد کربلائے معلی لے جایا جائے گا۔ حشد الشعبی کے مطابق نجف اشرف میں تقریبا 25 لاکھ لوگوں نے تشییع میں شرکت کی جبکہ کربلا کی صوبائی انتظامیہ کے مطابق اب تک 70 لاکھ لوگوں نے شرکت کے لیے نام لکھوایا ہے۔
آپ کا تبصرہ