15 جولائی، 2026، 9:59 AM

ایران کے خلاف جنگ ہوئی تو عراقی مزاحمتی گروپ فوری میدان میں اتریں گے، کتائب حزب اللہ

ایران کے خلاف جنگ ہوئی تو عراقی مزاحمتی گروپ فوری میدان میں اتریں گے، کتائب حزب اللہ

کتائب حزب اللہ کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگ میں مزاحمتی گروپ بلا تاخیر فیصلہ کن کردار ادا کریں گے اور اس معاملے میں کسی قسم کی سودے بازی کی گنجائش نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو عراقی مزاحمتی گروپ فوری اور فیصلہ کن انداز میں اس میں شریک ہوں گے۔

کتائب حزب اللہ کے سکیورٹی سربراہ ابو مجاہد العساف نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ تنظیم کا یہ موقف نظریاتی وابستگی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو مزاحمتی گروپوں کی شرکت فوری اور فیصلہ کن ہوگی۔ یہ فیصلہ ہمارے عقیدے کی بنیاد پر ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی سودے بازی کی گنجائش نہیں۔

ابو مجاہد العساف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے جنوبی ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

News ID 1940308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha