15 جولائی، 2026، 9:58 AM

اسرائیل کی نابودی تک طوفان الاقصی جاری رہے گا، انصار اللہ

اسرائیل کی نابودی تک طوفان الاقصی جاری رہے گا، انصار اللہ

انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی اور صہیونی حکومت کی نابودی تک اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے فلسطینی مزاحمت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق حزام الاسد نے عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کی دوسری برسی کے موقع پر خبر رساں ایجنسی شهاب سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایک نمایاں مجاہد رہنما قرار دیا، جنہوں نے فلسطینی مزاحمت کی عسکری صلاحیت مضبوط بنانے اور اسرائیلی حکومت کے خلاف طاقت کے توازن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج فلسطین اور لبنان کے شہید مزاحمتی رہنماؤں کے مشن سے وفادار ہیں اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت، اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ پر جنگ بند نہیں ہو جاتی، محاصرہ ختم نہیں ہوتا اور فلسطینی عوام کے حقوق بحال نہیں ہو جاتے۔

حزام الاسد نے غزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی افسانوی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس عزم نے طوفان الاقصی کو جنم دیا، وہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مکمل بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصار اللہ یمن مزاحمتی قیادت سے یہ عہد کرتی ہے کہ طوفان الاقصی کو اسرائیل کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے انصار اللہ یمن اسرائیلی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں اسرائیل سے وابستہ جہازوں کی آمد و رفت پر پابندیاں عائد کرکے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اظہار کرتی رہی ہے۔

News ID 1940309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 14:41 - 2026/07/15
      0 0
      انصار اللہ کی شیطانی طاقتوں کے خلاف اور مجاہدین اسلام کے حق میں جدو جہد کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔
    • PK 14:41 - 2026/07/15
      0 0
      انصار اللہ کی شیطانی طاقتوں کے خلاف اور مجاہدین اسلام کے حق میں جدو جہد کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔