15 جولائی، 2026، 12:52 PM

کویت میں امریکی فوج کا اہم لاجسٹک مرکز تباہ کر دیا گیا، سپاہ پاسداران انقلاب

کویت میں امریکی فوج کا اہم لاجسٹک مرکز تباہ کر دیا گیا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ آپریشن نصر 2 کے چوتھے مرحلے میں مینا عبداللہ کویت میں واقع امریکی فوج کے مرکزی لاجسٹک اور سپورٹ مرکز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جارحیت کے جواب میں کارروائیوں کے سلسلے میں آپریشن نصر 2 کے چوتھے مرحلے کے دوران کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں واقع امریکی فوج کے مرکزی لاجسٹک اور سپورٹ مرکز کے جے ایل کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی "یا اباعبداللہ الحسین" کے رمز کے تحت انجام دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں اپنا راستہ بنانے کی کوشش لیکن جب کوئی جہاز امریکی کوششوں کا حصہ نہ بنا تو اپنی ناکامی چھپانے کے لیے امریکی فوج نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں اور متعدد مقامات پر کروز میزائلوں اور جنگی طیاروں سے حملے کیے۔ ایرانی مسلح افواج نے ان حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی افواج کو سخت نقصان پہنچایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن نصر 2 کے چوتھے مرحلے میں مینا عبداللہ، کویت میں واقع امریکی فوج کے مرکزی لاجسٹک اور سپورٹ مرکز "کے جے ایل" کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ امریکی جارحیت کے خاتمے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی اور آبنائے ہرمز بھی اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتا۔

News ID 1940310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha