13 جولائی، 2026، 6:49 PM

اردن، بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر سپاہ پاسداران انقلاب کے متعدد حملے

اردن، بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر سپاہ پاسداران انقلاب کے متعدد حملے

سپاہ پاسداران نے اردن کے پرنس حسن ایئربیس، بحرین کے شیخ عیسی اڈے اور کویت کے علی سالم و احمد الجابر اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملوں میں ایندھن کے ذخائر، اسلحہ گودام، ڈرون کمانڈ سینٹر، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ایف پی ایس ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی جارحیت کے جواب میں اردن، بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب امریکہ نے ایران کی ساحلی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ اس کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب نے اردن کے پرنس حسن ایئربیس پر حملہ کرکے ایندھن کے ذخائر اور اسلحہ گوداموں کو آگ لگا دی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جوابی آپریشن کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے اور مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

سپاہ نے اپنے دوسرے بیان میں کہا کہ جوابی کارروائی کے دوسرے مرحلے میں بحرین کے شیخ عیسی میں واقع امریکی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی مرمت و دیکھ بھال کے مراکز، پی 8 الیکٹرانک وارفیئر طیارے کے ہینگر اور امریکی فوج کے ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

تیسرے بیان میں کہا گیا کہ کویت کے علی سالم امریکی اڈے پر موجود ایندھن کے ذخائر اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جبکہ احمد الجابر اڈے پر نصب ایک اسٹریٹجک ایف پی ایس ریڈار نظام بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

بیانات کے اختتام پر سپاہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی سرزمین ہے اور ایران دنیا کے دوسرے کنارے سے آنے والی کسی بھی فوج کو وہاں غیر قانونی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

News ID 1940272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha