مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی الحشد الشعبی کے فرات وسطی آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل علی الحمدانی نے اعلان کیا ہے کہ رہبر شہید کی تشییع کے موقع پر سیکیورٹی اور خدمات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
عراقی میڈیا کے مطابق علی الحمدانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ سیکیورٹی کمانڈروں کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تقریب کے دوران مختلف اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور ذمہ داریوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام یونٹوں اور سیکیورٹی علاقوں میں اعلی نظم و ضبط، مکمل تیاری اور ذمہ داریوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اقدامات فوجی آپریشنز کمانڈ، پولیس، دیگر سیکیورٹی اداروں اور مقدس مقامات کی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے انجام دیے جا رہے ہیں۔
علی الحمدانی نے مزید کہا کہ اس اہم موقع کی حساسیت کے پیش نظر جامع سیکیورٹی اور خدماتی منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ تمام شرکا کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور تشییعی مراسم پرامن اور منظم انداز میں انجام پائیں۔
آپ کا تبصرہ