7 جولائی، 2026، 10:15 PM

عراق میں بدھ کو سرکاری تعطیل، شہید رہبر کی تشییع کے لیے وسیع انتظامات مکمل

عراق میں بدھ کو سرکاری تعطیل، شہید رہبر کی تشییع کے لیے وسیع انتظامات مکمل

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے شہید رہبر انقلاب کی تشییع کے موقع پر بدھ کو ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا، جبکہ نجف اور کربلا میں لاکھوں عزاداروں کی شرکت متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہید امام خامنہ ای کی تشییع کے سلسلے میں بدھ کے روز ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق شہید رہبر انقلاب کی تشییع کی مرکزی تقریبات نجف اشرف اور کربلائے معلی میں منعقد ہوں گی، جن میں عراق اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں عزاداروں کی شرکت متوقع ہے۔

اس سے قبل نجف اشرف کے گورنر کے ترجمان احمد الفتلاوی نے بتایا تھا کہ تشییع کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے صوبائی انتظامیہ نے سکیورٹی، خدماتی، سماجی اداروں اور حسینی موکبوں کے ساتھ مسلسل اجلاس منعقد کیے، جس کے بعد تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری استقبالی اور تشییعی تقریب آج رات 9 بجے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عراقی اعلی حکام اور متعدد غیر ملکی وفود کی موجودگی میں منعقد ہوگی، جبکہ عوامی تشییع کل صبح 6 بجے شروع ہوگی۔

احمد الفتلاوی کے مطابق ابتدائی اندازوں کے مطابق تشییع میں شریک افراد کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرے گی، جبکہ امکان ہے کہ اس سے بھی کہیں زیادہ عزادار اس تاریخی مراسم میں شریک ہوں۔

News ID 1940192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha