مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب کی وداع اور تشییع کی تقریب ایرانی قوم، خطے کے عوام اور پوری امت مسلمہ کے لیے ایک تاریخی اور نہایت اہم موقع ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ دنیا کے تقریباً 100 ممالک سے مہمان اس تقریب میں شرکت کے لیے ایران پہنچ رہے ہیں، جن میں سربراہان مملکت، پارلیمان کے اسپیکرز، وزرائے خارجہ، حکومتوں کے خصوصی نمائندے، سیاسی شخصیات اور عوامی وفود شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح 8 بجے سے شہید رہبر انقلاب کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور وداعی مراسم کا آغاز ہوگا، جو دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ جمعہ کی دوپہر 1:30 سے 2:00 بجے کے درمیان مختلف ممالک کے اعلی حکام اور ممتاز سیاسی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہو کر شہید رہبر انقلاب کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری شخصیات، سیاسی رہنما اور عوامی وفود کی شرکت اس تاریخی تقریب کی بین الاقوامی اہمیت اور شہید رہبر انقلاب سے عالمی سطح پر اظہارِ عقیدت کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ