17 فروری، 2018، 11:33 AM

حیدرآباد ہاؤس میں ایرانی صدر اور ہندوستانی وزير اعظم کے درمیان ملاقات

حیدرآباد ہاؤس میں ایرانی صدر اور ہندوستانی وزير اعظم کے درمیان ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر دہلی پنہچ گئے ہیں جہاں انھوں نے آج حیدر آباد ہاؤس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر دہلی پنہچ گئے ہیں جہاں انھوں نے آج حیدر آباد ہاؤس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگي میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن روحانی کا ہندوستان کے صدارتی محل میں ہندوستان کے صدررام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے شاندار استقبال کیا۔ صدر حسن روحانی کل سہ پہر کو حیدر آباد کا دورہ مکمل کرکے دارالحکومت دہلی پہنچے۔جہاں آج صبح ہندوستان کے صدارتی محل میں ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر روحانی کا شاندار استقبال کیا۔  صدر حسن روحانی  اور ہندوستانی وزير اعظم کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے اور چابہار بندرگاہ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہونے کی توقع ہے۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، تیل کے وزير بیژن زنگنہ ، اقتصادی امور کے معاون محمد نہاوندیان ، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر عباس آخوندی ، وزیر صنعت و معدن اور تجارت  محمد شریعتمداری اور صدارتی دفتر کے انچارج محمود واعظی اس سفر میں صدر حسن روحانی کے ہمراہ ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے  آج پروگرامز:

٭ صبح 9.00 بجے راشٹرپتی بھون میں صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات

٭ صبح 9.30 بجے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

٭ صبح 10.15 بجے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات

٭ صبح 11 بجے کاروباریوں کی تقریب سے خطاب

٭ دوپہر 12 بجے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

٭ دوپہر 1.50 بجے دونوں مملاک کے مابین معاہدوں پر دستخط

٭ شام 4 بجے آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن میں تقریر

٭ شام 5.30 بجے نائب صدر وینکیا نائڈو سے ملاقات

٭ شام 6.45 بجے پارسی طبقہ کے لوگوں سے ملاقات

٭ شام 7.30 بجے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات

٭ رات 10.45 بجے ہندوستان سے ایران کے لئے روانگی

News ID 1878801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha