مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل اور فیصلہ کن کنٹرول حاصل ہے اور ایران کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے بغیر اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اپنے بیان میں امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہونے سے متعلق امریکی بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، جن کا مقصد تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اور اپنی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ رابطے کے بغیر گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے مکمل طور پر بند ہے اور یہ صورتحال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد امریکی فوج کی کارروائیاں ختم نہیں ہوتیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے ایرانی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ یہ اہم تزویراتی آبی گزرگاہ بدستور سپاہ پاسداران کی افواج کے مکمل، مضبوط اور مؤثر کنٹرول میں ہے۔
آپ کا تبصرہ