7 جولائی، 2026، 6:52 AM

قم: شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ کے بعد تشییع شروع

قم: شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ کے بعد تشییع شروع

مسجد جمکران میں شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد حرم حضرت معصومہ کی طرف تشییع شروع ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم کی مسجد جمکران میں آیت اللہ جوادی آملی کی اقتداء میں شہید امت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد پیامبر اعظم بلیوارڈ پر تشییع کی جارہی ہے جو حرم حضرت معصومہ پر اختتام پذیر ہوگی۔

مسجد جمکران اور پیامبر اعظم بلیوارڈ پر کل رات سے ہی عوام کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے رات سڑکوں اور پارکوں میں گزاری۔

یاد رہے کہ کل پیر کو تہران میں تشییع جنازہ کے بعد رات کو شہید امام خامنہ ای کا جسد اطہر قم منتقل کیا گیا تھا۔

ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں بیس ملین سے زیادہ لوگ شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں شریک ہوئے تھے۔

News ID 1940175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha