22 مئی، 2024، 9:03 AM

شہید صدر رئیسی اور رفقاء کی نماز جنازہ رہبرمعظم کی اقتداء میں ادا/ تشییع جنازے میں ہزاروں افراد شریک

شہید صدر رئیسی اور رفقاء کی نماز جنازہ رہبرمعظم کی اقتداء میں ادا/ تشییع جنازے میں ہزاروں افراد شریک

شہید صدر رئیسی کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ شروع ہوگئی ہے۔

کچھ دیر بعد رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گی۔

نماز جنازہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے جنازوں کو آزادی اسکوائر کی طرف لے جایا جائے گا۔

تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ تہران یونیورسٹی میں جمع ہورہے ہیں۔ صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھاکھچ بھر گئی ہیں۔

حکومت کے اعلان کے مطابق تہران یونیورسٹی کے دروازے صبح ساڑھے پانچ بجے کھولے گئے ہیں۔

 اسماعیل ہنیہ کا خطاب 

مسئلہ فلسطین صرف ایک سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ امت اسلامیہ کے عقیدے میں پیوستہ حقیقت ہے۔

مکمل خبر کے لئے کلک کریں

جنرل  سلامی اور جنرل قاانی بھی شریک ہیں

تہران میں جاری شہید صدر رئیسی اور ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں حجت الاسلام سید حسن خمینی، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی اور قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاآنی، ائیر چیف جنرل حاجی زادہ اور قائم مقام وزیر خارجہ باقری کنی موجود ہیں۔

تشییع میں مزاحمتی کمانڈروں کی شرکت

شہداء کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے رہبر معظم انقلاب کی آمد کا وقت نزدیک ہوتے ہی اعلی مزاحمتی حکام کی بھرپور موجودگی دکھائی دے رہی ہے جن میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم شامل ہیں۔

شہید صدر رئیسی کی نماز جنازہ رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کردی گئی

شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی نماز جنازہ صبح نو بجے تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کردی گی۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، غیر ملکی میڈیا کی براہ راست کوریج 

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ کے مناظر کو غیر ملکی میڈیا براہ راست نشر کررہے ہیں۔

شہید صدر رئیسی اور رفقاء کی نماز جنازہ رہبر انقلاب کی اقتداء میں ادا/ تشییع جنازہ جاری

مکمل رپورٹ کے لئے کلک کریں

تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں نماز جنازہ کے بعد شہداء کو تشییع کے لئے انقلاب اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک لے جایا جارہا ہے۔

"شہیدان خدمت" کی تشییع جنازہ اور عوام کے الوداع کا فضائی منظر

شہید صدر رئیسی اور ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں تہران کے عوام کا سیلاب امڈ آیا

ویڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

میں فخر کرتی ہوں کہ ایک شہید کو ووٹ دیا

شہید صدر رئیسی اور رفقاء کی نماز جنازہ رہبرمعظم کی اقتداء میں ادا/ تشییع جنازے میں ہزاروں افراد شریک

امریکی نیوز چینل "NBC" کی شہدائے خدمت کے الوداعی مناظر کی کوریج

ویڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

تہران میں شہداء کی نمازہ جنازہ، معروف پاکستانی فوٹوگرافر نے کیا ہے؟

معروف پاکستانی فوٹوگرافر مزمل حسین طوری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ تہران میدان انقلاب میں آیت اللہ شہید رئیسی اور ان کے رفقا کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت۔

ویڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

روزنامہ انڈیا ٹائمز کی شہدائے خدمت کے الوداعی مناظر کی کوریج

ویڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

تہران: انقلاب اسکوائر کے میٹرو اسٹاپ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں، عوامی رضا کار فورس لوگوں کی تہران کے دیگر میٹرو اسٹاپس کی طرف راہنمائی کر رہی ہے۔

News ID 1924143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha