22 مئی، 2024، 8:22 PM

شہید آل ہاشم کا جسد خاکی تبریز روانہ، کل مشرقی آذربائیجان میں عام تعطیل

شہید آل ہاشم کا جسد خاکی تبریز روانہ، کل مشرقی آذربائیجان میں عام تعطیل

صوبہ مشرقی آذربائیجان کی انتظامیہ نے کل شہید آیت اللہ آل ہاشم کی تدفین کی مناسبت صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید آیت اللہ آل ہاشم کا جسد خاکی تہران میں تشییع کے بعد مشرقی آذربائیجان روانہ کیا گیا ہے۔

کل جمعرات کے دن صبح نو بجے شہداء اسکوائر سے ساعت اسکوائر تک ان کی تشییع کی جائے گی۔ کل سہ پہر چار بجے تبریز کے مصلائے امام میں ان کے لئے مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

صوبہ آذربائیجان مشرقی کے گورنر شہید مالک رحمتی کو جمعہ کی صبح دس بجے مراغہ کی مسجد شہداء سے مصلا کی طرف تشییع کے لئے لے جایا جائے گا جہاں نماز کے بعد ان کو گلزار شہداء میں تدفین کے لئے لے جایا جائے گا۔

شہید مالک رحمتی کی مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی جمعہ کے دن سہ پہر مسجد شہداء میں ہوگی۔

News ID 1924197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha