21 مئی، 2024، 7:51 PM

دسیوں ہزار لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قم میں شہداء کی تشییع+تصاویر، ویڈیو

 دسیوں ہزار لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قم میں شہداء کی تشییع+تصاویر، ویڈیو

حرم حضرت معصومہ(س) سے مسجد جمکران تک شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قم میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی باشکوہ تشییع جنازہ ہوئی جس میں زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اور شہداء کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

منگل کی صبح 9 بجے تبریز میں تشییع کے بعد شہداء کے جنازوں کو تہران کے راستے قم لایا گیا جہاں سہ پہر پانچ بجے حرم حضرت معصومہ کے حرم سے مسجد جمکران تک تشییع کی گئی۔

شہداء کے جنازوں کے پہنچنے سے کئی گھنٹے پہلے ہی معلم اسکوائر پر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔

حرم حضرت معصومہ میں نماز ظہرین کے بعد نمازیوں نے شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے غم میں آنسو بہائے اور عزاداری کی۔

شہداء کو حرم مطہر کا طواف کرایا گیا۔ اس موقع پر عوام کے جم غفیر نے شہداء کا استقبال کیا۔ حرم کے طواف کے بعد شہداء کے جنازوں کو تشییع کے لئے شاہراہ پیامبر اعظم لے جایا گیا جہاں دسیوں ہزار عقیدت مند شہداء کے منتظر تھے۔

شہید صدر رئیسی کے جنازے کا جلوس عوام کے جمع غفیر کے ساتھ مسجد جمکران کی طرف رواں دواں

تشییع جنازہ کے دوران ہر آنکھ اشکبار تھی اور عوام نوحہ خوانی اور سینہ زنی کررہے تھے۔ لوگوں نے ہاتھوں میں شہید صدر رئیسی اور دیگر شہداء کی تصاویر اٹھارکھی تھیں۔

 دسیوں ہزار لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قم میں شہداء کی تشییع+تصاویر، ویڈیو

تشییع جنازہ میں وزیرداخلہ سمیت حکومت اور فوج کے اعلی عہدیدار شریک تھے۔

صوبائی انتظامیہ نے آج قم میں کے سرکاری اداروں میں دوپہر 12 بجے سے تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ 

شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جنازوں کو تہران منتقل کیا گیا
شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی قم میں باشکوہ تشییع کے بعد قم سے تہران منتقل کیا گیا۔

تصاویر

 دسیوں ہزار لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قم میں شہداء کی تشییع+تصاویر، ویڈیو

 دسیوں ہزار لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قم میں شہداء کی تشییع+تصاویر، ویڈیو

 دسیوں ہزار لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قم میں شہداء کی تشییع+تصاویر، ویڈیو

 دسیوں ہزار لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قم میں شہداء کی تشییع+تصاویر، ویڈیو

 دسیوں ہزار لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قم میں شہداء کی تشییع+تصاویر، ویڈیو

News ID 1924129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha