21 مئی، 2024، 4:10 PM

شہید ابراہیم رئیسی فلسطین کاز اور مزاحمت کے زبردست حامی تھے، ڈائریکٹر المیادین

شہید ابراہیم رئیسی فلسطین کاز اور مزاحمت کے زبردست حامی تھے، ڈائریکٹر المیادین

المیادین ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آیت اللہ رئیسی کا اعزاز ان اسٹریٹجک کامیابیوں کی وجہ سے ہے جس نے ایران کی علاقائی اور عالمی پوزیشن کو مضبوط کیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر غسان بن جدو نے شہید آیت اللہ رئیسی کو اسلامی حکومت اور نظام کے نمونے اور ملک کے مستقبل اور عوام سے محبت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا شہید فلسطین سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔

انہوں نے وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبداللہیان کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا وہ مکمل طور پر انقلابی اور فلسطینی مزاحمت اور کاز کے حامی تھے۔

بن جدو کا مزید کہنا ہے کہ عبداللہیان عزت اور حکمت پر مبنی خارجہ پالیسی پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے مکمل طور پر پیشہ ورانہ سفارت کاری پر عمل کیا۔ ایران ایک ماہر اور فعال سفارت کار سے محروم ہوا جن کا فقدان آیت اللہ رئیسی کے نقصان سے کم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ رئیسی کو حاصل وسیع پیمانے پر محبت اور احترام ان کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے کی وجہ سے نہیں ہے؛ بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ نے عملی میدان میں نمایاں فتوحات حاصل کیں اور عالمی محاصرے کے باوجود مضبوط طور پر کھڑا رہا۔

غسان بن جدو نے مزید کہا کہ شہید رئیسی عربوں کے ساتھ بہت دوستانہ تھے اور جب سے وہ صدر بنے ہیں، انہوں نے عرب ممالک کو بہت اچھے پیغامات بھیجے۔ وہ فلسطین کاز کے حامی تھے، کیونکہ وہ ایک انقلابی تھے اور انقلابی سوچ رکھتے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رئیسی نے سعودی عرب سے لے کر آذربائیجان اور پاکستان تک تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی اپنائی تھی۔

News ID 1924125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha