5 اپریل، 2025، 2:36 PM

یمنی فورسز پر حملے سے متعلق ٹرمپ کی مبینہ ویڈیو پر یمن کا ردعمل

یمنی فورسز پر حملے سے متعلق ٹرمپ کی مبینہ ویڈیو پر یمن کا ردعمل

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے انصاراللہ فورسز پر حملے کے بارے میں امریکی صدر کی مبینہ ویڈیو پع ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عام شہریوں پر بمباری کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملک کی مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی مبینہ ویڈیو کے ردعمل میں کہا: کیا امریکہ کو ایسی کارروائی پر فخر ہے؟ یہ ایک قبائلی اجتماع تھا جس کا تمہارے جہازوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ امریکی کوئی فوجی ہدف حاصل نہیں کر سکے، اس لیے انہوں نے عام شہریوں پر بمباری کی۔

 اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے یمنی فورسز کو نشانہ بنایا جو امریکی جہازوں پر حملے کا منصوبہ بنا رہی تھیں۔
 

News ID 1931633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha