5 اپریل، 2025، 7:52 AM

یمنی افواج کی اسرائیل اور امریکہ کے خلاف دو بڑی فوجی کاروائیاں

یمنی افواج کی اسرائیل اور امریکہ کے خلاف دو بڑی فوجی کاروائیاں

یمنی مسلح افواج نے تل ابیب میں فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کے ساتھ شمالی یمن میں امریکہ کا ایک جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی مقبوضہ علاقے یافا میں ایک فوجی ہدف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ شمالی یمن میں بھی امریکہ کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمن کی افواج نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ڈرون طیارے کے ذریعے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے یافا میں ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔

ایک علیحدہ بیان میں یمنی فضائی دفاعی نظام نے امریکی جاسوسی ڈرون Giant Shark F360 کو صعدہ کے علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

بیان میں یمنی افواج نے امت مسلمہ کے تمام باضمیر افراد سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہ رہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں فوری طور پر میدان میں آئیں۔

News ID 1931624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha