مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ تہران کے مطلوبہ مذاکرات کا مطلب بغیر کسی ہنگامے کے،قطعی اور سنجیدہ بات چیت کرنا ہے، جہاں ہر پیغام، پہلے سے لکھا ہوا اور واضح ہے، جس میں کوئی نمائشی اقدام یا حاشیہ طرازی کا عنصر شامل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مذاکرات کے مخالفین کا غیر دستاویزی بیانیہ تیار کرنے کا راستہ بند ہو جائے گا۔
مہاجرانی نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے مذاکراتی فارمیٹ کا انتخاب کیا اور یہی آج کی سفارتی معقولیت ہے۔
آپ کا تبصرہ