مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر حاکم تکفیری گروہ تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے بغداد میں عراقی وزیرِاعظم محمد السودانی سے ملاقات کی۔
قطر کی ثالثی میں ہونے والی ملاقات میں مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ ان موضوعات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بہتری، سیکیورٹی امور اور خطے میں مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون شامل ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم السودانی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کا اصولی مؤقف شام میں ایک جامع سیاسی عمل کے آغاز اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مقدسات کے احترام پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک شام کی صورت حال پر بغداد کی گہری نظر ہے۔
آپ کا تبصرہ