18 اپریل، 2025، 12:16 PM

مسلح افوج نے ہر موقع پر دشمن کی نیندیں حرام کردیں، صدر پزشکیان کا مسلح افواج کے قومی دن پر خطاب

مسلح افوج نے ہر موقع پر دشمن کی نیندیں حرام کردیں، صدر پزشکیان کا مسلح افواج کے قومی دن پر خطاب

ایرانی صدر پزشکیان نے یوم مسلح افواج کے موقع پر کہا ہے کہ مسلح افواج نے ہر انقلاب اسلامی سے پہلے اور بعد میں ہر مرحلے پر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایرانی مسلح فوج کے قومی دن کے موقع پر فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے ملک کے دفاع میں فوج نے مثالی قربانیاں دیں اور دشمن کی نیندیں حرام کر دیں۔

تہران میں منعقدہ مسلح افواج کے پیریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل دشمن کوششوں میں تھے کہ فوج انقلابی قوتوں کا ساتھ نہ دے، مگر فوج نے ان کے تمام خواب چکناچور کر دیے۔

صدر پزشکیان نے صدام کی جارحیت کے خلاف 1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی آٹھ سالہ دفاعی جنگ میں فوج کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران تقریبا 48 ہزار فوجی جوان شہید ہوئے۔

صدر نے کہا کہ اگر ایرانی فوج نہ ہوتی تو دشمن ملک پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے۔ اسلامی انقلاب کو 46 سال گزرنے کے باوجود فوج آج بھی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا رہی ہے اور دشمن کو مایوس کررہی ہے۔

News ID 1931961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha