مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کے شاندار پریڈ سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح فوج علاقہ کی قدرتمند اور مضبوط فوج ہے اور ہمیں اپنی طاقتور فوج پر فخر ہے اور ہم اپنی مسلح افواج کی طاقت ، قدرت ، پیشرفت اور ترقی میں اضآفہ کے لئے کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس تقریب میں مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل فیروز آبادی،فوج کے سربراہ میجر جنرل عطاء اللہ صالحی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر میجر جنرل صفوی ،ادارہ بسیج کے سربراہ جنرل نقدی اور فوج و سپاہ کے تینوں شعبوں کے سربراہان موجود تھے۔ صدر نے مسلح افواج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کبھی بھی دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرےگي ۔ صدر نے کہا کہ ایرانی فوج نے دفاع مقدس اور آٹھ سالہ جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کرکے دنیا پر ثابت کردیا کہ ایرانی فوج اور عوام ملک کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے ایکدوسرے کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔ صدر نے کہا کہ ایران علاقائی امن و سلامتی میں بھی اپنا اہم اور مثبت نقش ایفا کرنے کے لئے آمادہ ہے جبکہ غیر علاقائی طاقتیں علاقہ میں بدامنی کا سب سے بڑا سبب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علاقائي ممالک ملکر دہشت گرد کا اجھی طرح مقابلہ کرسکتے ہیں جبکہ غیر علاقائي طاقتیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بجائے علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ