18 اپریل، 2017، 9:40 AM

ایرانی فوج کا آٹھ سالہ دفاع مقدس میں درخشاں کارنامہ

ایرانی فوج کا آٹھ سالہ دفاع مقدس میں درخشاں کارنامہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم فوج کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں درخشاں کارنامہ انجام دیکر اپنا امتحان اچھا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فوجی پریڈ کے دوران یوم فوج کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں درخشاں کارنامہ انجام دیکر اپنا بہترین امتحان دیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ میں اس موقع پر فوج کے تمام افسروں، اہلکاروں ، ان کے اہلخانہ ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، رضاکار فورس اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد اور تہنیت پیش کرتا ہوں ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ یوم فوج در حقیقت مسلح افواج کے شجاع و دلیر افسروں، اور جوانوں کی یاد کا دن ہے جنھوں نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اہم کارنامہ انجام دیکر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا اور ملک کی سرحدوں کی دلیرانہ اور  شجاعانہ انداز میں حفاظت کی۔۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کی فوج کی علاقائی  اور عالمی سطح پر نیز تاریخ کے اوراق میں عظمت ، عزت اور شجاعت  ہمیشہ نیکی کے ساتھ یاد رہےگی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ بعض ممالک کی افواج کا نام ظلم و ستم  اور انسان کشی کے ساتھ لیا جاتا ہے جبکہ ایران کی فوج کا نام ایمان ، عزت ، کرامت اور انسانیت کی عظمت کو دوبالا کرنے کے ہمراہ یاد کیا جاتا ہے ایرانی فوج انسانی کرامت اور عزت کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی فوج نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اپنا بہترین امتحان دیا ہے اور ایرانی قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخرو ناز ہے۔

News ID 1871874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha