مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے سپاہ اسلام کے اہم کمانڈر جنرل حسین ہمدانی کی شام میں شہادت پر حضرت ولی عصر(عج)، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کے نام ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔ صدر نے جنرل حسین ہمدانی کو قوی ،مضبوط اور مستحکم عزم کا کمانڈر قراردیتے ہوئے کہا کہ جنرل حسین ہمدانی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اپنی شجاعت اور دلیری کے عظيم جوہر دکھائے اور انھوں نے شام میں بھی فوجی مشیر کی حیثیت سے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کی حفاظت اور دفاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ سپاہ اسلام کے اس عظیم جنرل کا کارنامہ ہمیشہ درخشاں رہا ہے اور وہ درجہ شہادت پر فائز ہوکر سرافراز اور سربلند اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ۔
صدر نے جنرل حسین ہمدانی کی جدائی پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے امام زمانہ (عج) ان کے نائب برحق رہبر معظم انقلاب اسلامی ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، مسلح افواج اور ایرانی قوم کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔
آپ کا تبصرہ