مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ نامساعد موسمی حالات اور بارش کے باوجود یمن کے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر اور ملک کے مختلف شہروں میں لاکھوں یمنی عوام نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں ایک بھرپور مظاہرہ کیا۔
"ہم غزہ اور لبنان کے ساتھ ہیں، شہداء کا خون فتح پائے گا" کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس ملین مارچ کے بیانئے میں کہا گیا ہے: سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی قرارداد کے مسودے کا امریکہ کی طرف سے ویٹو اس ملک کے مجرمانہ چہرے کو برملا کرتا ہے۔
یمنی مظاہرین نے اعلان کیا کہ ہم غزہ اور لبنان پر جارحیت بند ہونے تک خدا کی راہ میں اپنے جہاد کو " فتح موعود اور مقدس جہاد" کے عنوان سے جاری رکھنے پر زور دیتے ہیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے اور قوم کے دفاع کے لیے واحد موئثر آپشن جہاد ہے۔ ہم عرب اور اسلامی اقوام سے کہتے ہیں کہ وہ اس آپشن کے مطابق ہمارے ساتھ قدم ملائیں۔"
آپ کا تبصرہ