مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ 21 کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواف گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کو سراہا ہے۔
اس بین الاقوامی تنظیم نے واضح کیا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملے کے دوران جنگی جارحیت اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا: بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یہ فیصلے جاری کرکے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر جنگی جرائم کے متاثرین کی ایک بڑی تعداد کے لئے انصاف کے حصول کی حقیقی امید پیدا کی ہے، ہم ہیگ ٹریبونل کے تمام رکن ممالک سمیت امریکہ اور اسرائیل کے تمام اتحادیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس عدالت کے فیصلے اور بین الاقوامی قوانین کا عملی طور پر احترام کرتے ہوئے مطلوب افراد کو گرفتار کرکے اس عدالت کے حوالے کریں۔"
آپ کا تبصرہ