8 دسمبر، 2025، 8:29 PM

ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس، تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس، تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

عراقچی نے آذربائجان کے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں علاقائی سلامتی، سفارتی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے باکو میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران آذربائیجان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مکالمے، مشاورت اور سفارتی تبادلوں کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ تعلقات کو ہر قسم کے حالات اور واقعات سے بالاتر اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔ ایران آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی تہران آمد کا منتظر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی سلامتی کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود غلط فہمیوں کو بات چیت کے ذریعے دور کرنا ضروری ہے۔ خطے کی سلامتی کا تحفظ صرف علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی بیرونی مداخلت سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

عباس عراقچی نے غزہ کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر اس اقدام کی حمایت کرتا ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم اور قتل عام کو روکنے، غزہ کے عوام کو امداد پہنچانے اور فلسطینی سرزمین پر قبضے کے خاتمے کا باعث بنے۔

انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن عمل کی حمایت کی اور 3+3 میکانزم کو اہم قرار دیا۔ باکو اور یریوان میں آئندہ اجلاسوں کے انعقاد کی تجویز ایک مثبت اور مؤثر قدم ہے جو علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بناسکتی ہے۔

اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان فضائی روابط میں اضافے پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے نہ صرف اقتصادی شعبے میں بلکہ ایک جامع روڈمیپ پر بھی اتفاق کیا ہے، جس پر کم وقت میں عمل درآمد ممکن ہے۔
 

News ID 1936972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha