18 اپریل، 2025، 12:55 PM

سعودی سابق بادشاہ کے بارے میں رہبر انقلاب نے وزیر دفاع سے کیا کہا؟

سعودی سابق بادشاہ کے بارے میں رہبر انقلاب نے وزیر دفاع سے کیا کہا؟

آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای نے کہا کہ کچھ سال قبل اسی جگہ سابق سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیز بیٹھے تھے اس وقت میں نے ان سے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ گہری روابط ہمارے لیے فائدے مند ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای نے سعودی عرب کے بادشاہ کے خصوصی ایلچی خالد بن سلمان سے ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای نے کہا کہ کچھ سال قبل اسی جگہ سابق سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیز (آپ کے تایا) بیٹھے تھے اس وقت میں نے ان سے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ گہری روابط ہمارے لیے فائدے مند ہوں گے۔ اگر آپ بھی یہی سمجھتے ہیں تو ان تعلقات کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ سعودی وزیر دفاع نے درست کہا کہ اسرائیلی خطے میں اختلافات کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

News ID 1931956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha