11 اپریل، 2025، 6:38 PM

امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات ہماری شان کے خلاف ہیں، آیت اللہ صدیقی

امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات ہماری شان کے خلاف ہیں، آیت اللہ صدیقی

تہران کے امام جمعہ نماز نے امریکی صدر کے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ براہ راست مذاکرات ہماری شان کے خلاف ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ  آیت اللہ کاظم صدیقی نے نماز جمہ کے خطبے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا ہے کہ مذاکرات میں اس بات کا یقین اور ضمانت ہونی چاہیے کہ دوسرا فریق جو وعدہ کرے گا اسے پورا کرے گا، صرف مذاکرات کی دعوت رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی امریکی کوشش ہے، کیونکہ اس سے پہلے صدر ٹرمپ جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کا ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا دعویٰ  جھوٹ کا پلندہ ہے، براہ راست مذاکرات ہماری شان کے خلاف ہے۔

ہم مذاکرات سے نہیں گھبراتے

آیت اللہ صدیقی نے زور دے کر کہا کہ بالواسطہ مذاکرات ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں، اور ہم بات چیت سے خوفزدہ نہیں ہیں، بالواسطہ مذاکرات کا مقصد یہ ہے کہ یا تو ہمیں ایک سنہری موقع ملے گا اور پابندیاں اٹھا لی جائیں گی، یا پھر ماضی کی طرح دھوکہ دہی ہوگی، جس طرح گزشتہ معاہدے میں انہوں نے دستخط کئے اور پھر نہایت بے شرمی سے خلاف ورزی کی، وہ اس بار پھر ایسا کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران نے شروع سے ہی معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے، جیساکہ امریکیوں نے کہا کہ مذاکرات متحدہ عرب امارات میں ہونے چاہئیں لیکن ہم نے عمان کا انتخاب کیا۔ وہ ہم سے مختلف مسائل پر بات کرنا چاہتے تھے، لیکن ایرانی حکام نے صرف ایٹمی مسئلے پر مذاکرات قبول کئے۔

 آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ آج ہم ایک ایٹمی ملک بن چکے ہیں اور یہ صنعت مقامی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے، مذاکرات کی کوئی وجہ نہیں ہے، کہ وہ ہم سے ایٹمی صلاحیت چھین سکیں۔

News ID 1931766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha