5 اپریل، 2025، 2:17 PM

ایشیائی ممالک کے اتحاد سے صیہونی حکومت کے جرائم کا خاتمہ ہو جائے گا، اعلی ایرانی عہدیدار

ایشیائی ممالک کے اتحاد سے صیہونی حکومت کے جرائم کا خاتمہ ہو جائے گا، اعلی ایرانی عہدیدار

ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے ایشیائی پارلیمانوں کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک کا اتحاد سفاک صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے کے لیے ایک موثر عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حمید رضا بابابی نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں ایشیائی پارلیمانوں کے 150ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج دنیا کو تشدد کے بجائے پرامن اقدامات پر مبنی ماڈلز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک کثیر الجہتی نظام کی بنیاد پر دنیا پر مسلط موجودہ یک قطبی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ علاقائی طاقتیں تمام شعبوں میں اپنی قوت میں اضافہ کرکے علاقائی اور عالمی مساوات میں موئثر ثابت ہو رہی ہیں۔

  حمید رضا نے کہا کہ وہ ممالک جو آج اپنے آپ کو سپر طاقت سمجھتے ہیں، انہیں جان لینا چاہیے کہ قدیم براعظم ایشیا کے ممالک اپنی شاندار تاریخ اور قومی وقار پر بھروسہ کرتے ہوئے باہمی اتحاد کے ذریعے ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

 ایرانی اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ آج غزہ اور فلسطین میں عالمی برادری اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی آنکھوں کے سامنے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے وحشیانہ جرائم کی وجہ سے خطے میں کشیدگی اور بدامنی پیدا ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے زور دیا کہ اس جعلی اور قابض رژیم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس کی بقا کا انحصار ہی خطے کے عدم استحکام پر ہے، لہذا ہمارا اور خطے کی اقوام کا منطقی مطالبہ یہ ہے کہ صیہونی رژیم کے حامی اس کی مدد کرنا بند کریں اور اس نسل پرست فاشسٹ حکومت کو لگام دیں۔

 ایرانی ڈپٹی اسپیکر نے مزید زور دیا کہ ہمیں عالمی برادری کی توجہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی طرف مبذول کرانی چاہیے۔ نیز، ہم ایشیائی پارلیمنٹ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ  صیہونی حکومت کی استعماری اور استکباری پالیسیوں کے خلاف متحد اور فیصلہ کن مؤقف اختیار کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایشیائی ممالک کا مضبوط اتحاد خطے میں صیہونی جرائم کے خاتمے کے لیے ایک موثر عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔ 

News ID 1931632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha