22 مئی، 2024، 6:00 PM

مصر کے صدر اور سربراہ جامعہ الازہر کی صدر رئیسی کی شہادت پر تعزیت

مصر کے صدر اور سربراہ جامعہ الازہر کی صدر رئیسی کی شہادت پر تعزیت

مصر کے وزیر خارجہ نے صدر السیسی اور جامعہ الازہر کے سربراہ کی طرف سے ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام پہنچایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے تہران میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔

انہوں نے ایرانی مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں اعلی حکومتی شخصیات کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محمد مخبر نے کہا کہ ہم نے دو قیمتی جانیں کھودی ہیں۔ ایرانی قوم اس مشکل مرحلے کو صبر و تحمل سے عبور کرلے گی۔ شہید صدر رئیسی اور شہید عبداللہیان نے عالم اسلام کے مسائل مخصوصا غزہ کے مسلمانوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے اہم کارنامے انجام دیے تھے۔

اس موقع پر پہلی مرتبہ ایران کا سفر کرنے والے مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ بہتر ماحول میں ایران کا سفر کروں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں صدر السیسی اور شیخ جامعہ الازہر کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی اور شہید عبداللہیان نے عالم اسلام کے درمیان اتحاد اور ہماہنگی ایجاد کرنے کے لئے اہم کام کئے۔

انہوں نے مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی نظام مضبوط بنیادوں پر استوار ہے اس لئے ان مشکل مراحل کو آسانی سے عبور کرلے گا۔

News ID 1924178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha