8 جولائی، 2024، 11:29 AM

نظام انقلاب اسلامی کے اندر جمہوریت ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، ایرانی عبوری وزیر خارجہ

نظام انقلاب اسلامی کے اندر جمہوریت ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، ایرانی عبوری وزیر خارجہ

ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے نظام میں جمہوریت کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایران کے انقلاب اسلامی کے نظام میں جمہوریت ایک حقیقت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے سابق وزیر خارجہ شہید عبداللہیان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبداللہیان ایران کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے سفارتی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

باقری نے کہا کہ برکس اور شنگھائی تعاون کونسل جیسی تنظیموں میں شمولیت دلیل ہے کہ ایران کو بین الاقوامی برادری میں اہم مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی اور شہید عبداللہیان نے ہمسایہ ممالک اور عالمی طاقتوں کے ساتھ متوازن تعلقات کو خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت دی۔

انہوں نے خطے کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ جب صہیونی حکومت نے علاقائی سطح پر عدم استحکام پھیلانا شروع کیا تو ایران نے اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے۔

News ID 1925288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha