2 اپریل، 2025، 1:17 PM

برازیل میں دفاعی نمائش، ایرانی وزارت دفاع کی شرکت

برازیل میں دفاعی نمائش، ایرانی وزارت دفاع کی شرکت

برازیل میں ہونے والی دفاعی نمائش میں ایرانی وزارت دفاع نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برازیل میں منعقدہ LAAD 2025 دفاع اور سیکیورٹی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برازیلی دفاعی و سیکورٹی نمائش LAAD2025 میں 41 ممالک اور ایران کی بھرپور شرکت کے ساتھ شروع ہوچکی ہے۔

اس بین الاقوامی تقریب کا افتتاح برازیل کے نائب صدر نے کیا، جبکہ برازیل کے وزرائے دفاع، صنعت، سائنس، اور ٹیکنالوجی بھی اس میں شریک ہوئے۔

اس بار کی نمائش کی ایک نمایاں خصوصیت ایران کی وزارت دفاع کی پہلی بار شرکت ہے، جو بین الاقوامی سطح پر ایران کے دفاعی تعلقات کے فروغ اور دفاعی تعاون کی توسیع کا مظہر ہے۔

LAAD 2025 کو جنوبی نصف کرہ اور لاطینی امریکہ میں دفاعی صنعت کا سب سے اہم ایونٹ سمجھا جاتا ہے، جس میں 360 کمپنیاں، 5 براعظموں سے 120 بین الاقوامی وفود، اور مختلف ممالک کے نائب وزرائے دفاع اور مسلح افواج کے اعلی عہدیدار شرکت کررہے ہیں۔

News ID 1931561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha