مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی دارالحکومت بغداد میں جاری بین الاقوامی دفاعی و سلامتی نمائش میں ایران نے اپنی زمینی، فضائی، فضائی دفاعی اور الیکٹرانک شعبوں کی جدید ترین دفاعی مصنوعات کی بھرپور نمائش کی ہے۔
ایرانی وزارتِ دفاع کا اسٹال نہ صرف اپنی اسلامی-ایرانی طرز تعمیر کے باعث توجہ کا مرکز بنا رہا بلکہ اس میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے مختلف ہتھیاروں، جدید میزائلوں، انفرادی جنگی سازوسامان، اسمارٹ گولہ بارود اور مختلف اقسام کے ڈرونز نے بھی شائقین کی توجہ اپنی طرف جلب کی۔
نمائش کے دوران ایران نے فضائی دفاع، دفاعی الیکٹرانکس، الیکٹرو آپٹک ٹیکنالوجی، ریڈار سسٹمز اور دشمن کے چھوٹے ڈرونز کے خلاف دفاعی نظام کی نمائش کی۔
نمائش کا مقصد بین الاقوامی دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور ایرانی دفاعی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
اس نمائش میں 25 ممالک کی 300 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں، جن میں ایران کا کردار نمایاں رہا۔ سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی ایرانی مصنوعات میں خودکش ڈرون "شاہد 136" اور پہلی مرتبہ رونمائی کی گئی ایک جدید ڈرون شامل ہے جو سرجیکل اسٹرائیک اور مختلف مشنوں کی مناسبت سے رہنمائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ