4 فروری، 2024، 1:42 PM

ایران، قدر 29 میزائل اور نئے ڈرونز کی رونمائی

ایران، قدر 29 میزائل اور نئے ڈرونز کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کی جدیدترین میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی کی ایک نمائش میں رونمائی کی گئی جس میں آرمی کے کمانڈر انچیف سمیت دفاعی صنعت کے اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کی جدیدترین میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی کی ایک نمائش میں رونمائی کی گئی جس میں آرمی کے کمانڈر انچیف سمیت دفاعی صنعت کے اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔

 سپاہ پاسداران انقلاب سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی، برّی فوج کے کمانڈر انچیف کیومرث حیدری اور ملک کی دفاعی صنعت کے اعلی عہدیداروں نے آرمی ایوی ایشن ڈے کے موقع پر منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق آرمی ایوی ایشن نمائش میں جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی بشمول قدر 29 میزائل اور متعدد ڈرونز سسٹم رکھے گئے جن میں کمبیٹ آپریشنز سمولیشن سسٹم، ہیلی کاپٹروں کا ورچوئل رئیلٹی سمیلیٹر، سیلف ڈیفنس سسٹم، یوسف پراجیکٹ، مختلف قسم کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل شامل ہیں۔ اسی طرح اینٹی آرمر میزائل، مختلف خودکش ڈرونز، بلیڈ سوئچ اور تباہ کن محرم ڈرون وغیرہ اس نمائش کی جدید ترین عسکری مصنوعات ہیں۔

اس نمائش میں قدر میزائل خصوصیت اہمیت کا حامل ہے۔

150 کلومیٹر تک مار کرنے والا قدر 29 میزائل چار کلو گرام وار ہیڈز سے لیس ہے جو خودکش اور جاسوسی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ میزائل سسٹم ہر قسم کے 206 ہیلی کاپٹروں پر نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ مکمل طور پر مقامی ساختہ ہے جسے ایران کی دفاعی صنعت کے قابل ماہرین نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ تمام تر عسکری ٹیکنالوجی ملکی ماہرین کی محنتوں کا نتیجہ ہے جس سے ایران کو دفاعی صنعت میں خود کفیل ہونے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

News ID 1921676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha