4 فروری، 2024، 5:24 PM

ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام نے بحریہ کے کمانڈروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور چین کے درمیان اس سال کے آخر تک ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے موجودہ حالات میں اسلامی نظام، عوام کے مفادات اور اقتصادی وسائل کی حفاظت کو بحریہ کی سب سے اہم حکمت عملی قرار دیتے کہا کہ یہ مشق خطے کی سلامتی، مشترکہ مفادات اور ایران کے دفاع کے مقصد سے انجام دی جائے گی۔ 

ایڈمرل شہرام نے مزید کہا کہ بحریہ ایرانی بحری جہازوں اور جہاز رانی کی حفاظت کے علاوہ ان ممالک کی مدد بھی کرتی ہے جنہیں اپنی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ملک کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تعاون سے اس سال کے آخر تک کئی جہازوں کو بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

News ID 1921680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha