4 فروری، 2024، 10:36 PM

ایرانی وزیر خارجہ کا حالیہ امریکی اور برطانوی جارحیت پر ردعمل

ایرانی وزیر خارجہ کا حالیہ امریکی اور برطانوی جارحیت پر ردعمل

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک پیغام کے ذریعے خطے میں امریکہ اور برطانیہ کی حالیہ جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پیغام میں خطے میں حالیہ امریکی اور برطانوی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یمن پر امریکی اور برطانوی فوجی حملوں نیز عراق اور شام پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

میں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ اپنی ملاقات میں واضح طور پر کہا تھا کہ ’’جنگ جاری رکھنا حل نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے کی خود مختار اور آزاد قوموں کو اشتعال مت دلائیں۔ ہم عراق، شام، یمن اور فلسطین (غزہ اور مغربی کنارے) کی سلامتی کو خطے کی سلامتی سمجھتے ہیں۔

News ID 1921686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha