مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ کے ایجنڈے میں کئی بڑے اور اہم مشن شامل ہیں جن پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے 86ویں بحری بیڑے کی واپسی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ہم نے 220 روزہ سمندری مشن کی کامیابی کے ذریعے نہ صرف ایرانی بحریہ کی صلاحیتیں، بلکہ ایرانی ثقافت، طب اور صنعت کی ترقی کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
ایڈمرل ایرانی نے بتایا کہ 86واں بیڑا اب بھی بین الاقوامی پانیوں میں سرگرم عمل ہے اور ایرانی مفادات کی حفاظت کے لیے بحری جہازوں کی نگرانی کررہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بحریہ کے آئندہ منصوبوں میں نئے جہازوں کی شمولیت اور موجودہ بحری جہازوں کی صلاحیتوں میں اضافہ شامل ہے۔
بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ بین الاقوامی سطح پر نہ صرف طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے بلکہ ایران کی سالمیت اور مفادات کا سمندری سطح پر بھرپور دفاع بھی کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ