مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ہر سال کی طرح آج 18 اپریل کو آرمی کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی نے 1979 میں اس دن کو ایرانی آرمی کا قومی دن قرار دیا تھا۔
اس موقع پر دارالحکومت تہران میں انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی کے مزار کے قریب ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلی سیاسی حکام اور اعلی فوجی کمانڈروں نے شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے بانی انقلاب اسلامی کی رہنمائی اور رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت میں ترقی کا سفر شروع کیا۔
ایرانی آرمی نے دفاعی پرزہ جات اور ساز و سامان کی تیاری میں ایک بڑا قدم اٹھایا۔ مزید برآں، اسلامی جمہوری ایران کی فوج نے تکنیک، حکمت عملی اور نظریات کے میدان میں موثر اقدامات کیے ہیں۔
ایران کی فوج نے اپنے زیادہ تر مقاصد کو حاصل کرنے اور آئین کے دائرہ کار میں رہ کر اس کو تفویض کردہ مشن کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہر سال اس دن فوج کے چاروں ڈویژن یعنی زمینی فوج، بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاع کے یونٹس اپنے جدید ترین اور ملکی سطح پر تیار کردہ آلات کی نمائش کرتے ہیں۔
اس سال آرمی کے قوم دن کے موقع پر جدید ترین آلات جیسے میزائل، ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، رائفلیں، بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں، لڑاکا طیارے، ریڈار سسٹم، اور فضائی دفاعی میزائل سسٹم نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
ایرانی فوج ہمیشہ مختلف مشکلات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، جن میں حالیہ صورتحال بھی شامل ہے جس میں کورونا وائرس جیسے بحران بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ