22 مئی، 2025، 12:04 PM

بیلاروس میں دفاعی نمائش، ایرانی دفاعی مصنوعات نمایاں

بیلاروس میں دفاعی نمائش، ایرانی دفاعی مصنوعات نمایاں

بیلاروس میں ہونے والی دفاعی نمائش میں ایرانی دفاعی مصنوعات شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت دفاع و لاجسٹک برائے مسلح افواج نے بیلاروس کے دارالحکومت مینسک میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں اپنے 50 سے زائد جدید دفاعی منصوبے اور مصنوعات کی نمائش کی ہے۔

نمائش میں ایرانی دفاعی مصنوعات شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس نمائش میں روس، چین، ایران، پاکستان اور بھارت سمیت 150 سے زائد دفاعی کمپنیاں شریک ہیں اور 750 سے زائد اقسام کے ہتھیار اور عسکری سازوسامان پیش کیے جارہے ہیں۔

نمائش کے ساتھ ہی دفاع و سلامتی کے شعبے میں عسکری و تکنیکی تعاون کے عنوان سے بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کا بھی آغاز ہوا۔

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی‌نیک کی سربراہی میں ایرانی وفد نےافتتاحی تقریب میں شرکت کی اور بیلاروسی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے ایرانی پویلین کے دورے کے دوران بیلاروسی حکام سے مختصر گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

News ID 1932859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha