علی باقری
-
ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی اٹلی کے ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو:
ایران کی حاکمیت کی خلاف ورزی پر صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کا قانونی حق رکھتے ہیں
علی باقری نے اٹلی کے وزیرخارجہ سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران غزہ پر صہیونی جارحیت بند کرنے کی کوششوں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کے لئے جوابی اقدام کرے گا۔
-
علی باقری کی چینی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو، مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطی کے تازہ ترین حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
-
صہیونی حکومت کو ڈھیل دینا نسل کشی کی تشویق کے مترادف ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ
علی باقری نے کہا ہے کہ عالمی برادری صہیونی حکومت کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کے بجائے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکے۔
-
افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، علی باقری کی صومالی ہم منصب سے گفتگو
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے صومالیہ کے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
-
علی باقری کی سعودی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پر تبادلہ خیال
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
-
صہیونی حکومت کے اندر ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے، علی باقری
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے، ایران ہر حال میں جواب دے گا۔
-
علی باقری اور اسحاق ڈار کی ملاقات، صہیونی حکومت کے خلاف ایران کی حمایت پر اظہار تشکر
ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری نے او آئی سی اجلاس کے دوران پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی حاکمیت کی خلاف ورزی کے بعد ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
-
شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے سے ثابت ہوا صہیونی حکومت خطے میں عدم استحکام کی بنیاد ہے، علی باقری
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے سے ثابت ہوا کہ خطے میں بدامنی، دہشت گردی اور نسل کشی کی جڑ صہیونی حکومت ہے۔
-
ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو؛
صہیونی جنایت کاروں کو سزا دینا ضروری ہے
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے جرائم پر خاموش رہنا اس کے مجرمانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔
-
ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی مصر کے ہم منصب سے گفتگو؛
صہیونی حکومت کو ہر حال میں جواب دیں گے
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کو سخت جواب دے کر خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائے گا۔
-
ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی غیر ملکی سفیروں اور نمائندوں سے گفتگو:
شرپسند حکومت کو ڈھیل دینا اخلاقی جرم ہے
علی باقری نے صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند حکومت کو مہلت دینا اخلاقی طور پر جرم ہے۔
-
شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ، امریکہ اور یورپی ممالک کا رویہ قابل مذمت ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ
علی باقری نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کے دروان امریکہ اور یورپی ممالک کے جانبدارانہ اور منافقانہ رویے پر شدید تنقید کی ہے۔
-
اختلافات کو بیٹھ کر حل کرنے کے لئے تہران کا سفر کیا، وزیرخارجہ اردن
اردن کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کے دورہ تہران کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی اختلافات کو حل کرکے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔
-
علی باقری کا پاکستانی وزیرخارجہ سے رابطہ، صہیونی حکومت کی جارحیت پر تبادلہ خیال
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ کرکے صہیونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے خطے کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ایران صہیونی نیٹ ورک کو سزا دینے کا حق ضرور استعمال کرے گا، علی باقری کی جوزف بورل سے ٹیلیفونک گفتگو
ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نے ایران کی حاکمیت اور خودمختاری کو پامال کیا ہے لہذا مجرم کو ہر حال میں سزا دیں گے۔
-
ایران اپنی حاکمیت کی پامالی کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے، اقوام متحدہ کے سربراہ کی علی باقری سے گفتگو
اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایرانی عبوری وزیرخارجہ سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے اقدامات کے بعد ایران جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
-
ایران کے جواب سے صہیونی ہمیشہ کے لئے پشیمان ہوں گے، علی باقری کا علاقائی وزرائے خارجہ سے رابطہ
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے مصر، سعودی عرب، ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جواب سے صہیونی دیوانے ہمیشہ کے لئے پشیمان ہوجائیں گے۔
-
اسلامی مرکز کی بندش صہیونی حکومت کے مفاد میں ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی جرمن ہم منصب سے گفتگو
ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیمبرگ اسلامی مرکز کو بند کرنا سیاسی فیصلہ ہے جس کا فائدہ صہیونی حکومت کو پہنچے گا۔
-
یمنی مقاومت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت مایہ افتخار ہے، ایران
علی باقری نے یمنی اعلی رہنما عبدالسلام سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران کہا کہ یمن کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی تاریخی حمایت عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے۔
-
جوہری مذاکرات اور مسئلہ فلسطین میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکی موقف ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ
علی باقری نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اور مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ کا نامناسب رویہ ہے۔
-
مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عمومی ریفرنڈم کیا جائے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی سی این این سے گفتگو
علی باقری نے امریکی چینل سے گفتگو کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں ایران کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے عمومی ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔
-
سلامتی کونسل صہیونی حکومت کو غزہ سے فوج نکالنے پر مجبور کرے، ایران
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے سیکورٹی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ صہیونی حکومت کو غزہ سے فوجیں نکالنے پر مجبور کرے۔
-
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال
علی باقری نے نیویارک میں سرگئی لاروف سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
صہیونی جنایات کے خاتمے میں امریکہ بڑی رکاوٹ ہے، علی باقری
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جنایات کے خاتمے میں امریکہ بڑی رکاوٹ ہے۔
-
ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ سے ملاقات، عالمی مسائل پر تبادلہ خیال
علی باقری نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سربراہ ڈینس فرانسس سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت مختلف عالمی مسائل پر گفتگو کی۔
-
نظام انقلاب اسلامی کے اندر جمہوریت ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، ایرانی عبوری وزیر خارجہ
ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے نظام میں جمہوریت کو بہت اہمیت حاصل ہے۔
-
حملے کی صورت میں لبنان صہیونیوں کے لئے جہنم بن جائے گا، ایرانی عبوری وزیرخارجہ
ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں لبنان صہیونیوں کے لئے جہنم بن جائے گا جہاں سے نکلنا محال ہوگا۔
-
جرائم پیشہ حکومتوں کی حمایت مغرب کا وطیرہ ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ
ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ صدام کی بعثی حکومت سے لے کر فلسطین میں نسل کشی میں مصروف صہیونی حکومت تک کو مغرب کی حمایت حاصل رہی ہے۔
-
ایران اور ترکی کے وزارئے خارجہ کی ٹیلفونک گفتگو، غزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال
علی باقری کنی نے ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
-
ایران کیمیائی ہتھیاروں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، عبوری وزیرخارجہ
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کیمیائی ہتھیاروں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کے استعمال کی پرزور مخالفت کرتا ہے۔