4 اگست، 2024، 10:37 PM

اختلافات کو بیٹھ کر حل کرنے کے لئے تہران کا سفر کیا، وزیرخارجہ اردن

اختلافات کو بیٹھ کر حل کرنے کے لئے تہران کا سفر کیا، وزیرخارجہ اردن

اردن کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کے دورہ تہران کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی اختلافات کو حل کرکے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کرنے تہران نہیں آیا ہوں۔ مجھے خطے میں جاری خطرناک بحران پیش نظر مشورے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے شاہ عبداللہ دوم کا پیغام ایرانی صدر کو پہنچایا ہے۔

الصفدی نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں صہیونی حکومت کو غزہ میں جارحیت کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔

اردن کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ میرے دورہ تہران کا ایک مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنا اور مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔

اس سے پہلے اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اردن کے ایمن الصفدی نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

News ID 1925793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha