مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کی جانب سے تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کا ہر حال میں جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا جوابی حملہ صہیونی حکومت پر گراں گزرے گی کیونکہ اس کے اندر ایران کے حملے کا جواب دینے اور جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ صہیونی حکومت خطے میں جنگ کی آگ کو ہوا دینا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ تہران میں حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
آپ کا تبصرہ