12 اگست، 2024، 12:00 PM

ایران خود کو اسرائیل پر بڑے حملے کے لئے تیار کررہا ہے، صہیونی وزیرجنگ

ایران خود کو اسرائیل پر بڑے حملے کے لئے تیار کررہا ہے، صہیونی وزیرجنگ

صہیونی وزیرجنگ یوا گلانت نے کہا ہے کہ ایران خود کو اسرائیل کے خلاف وسیع جنگ کے لئے تیار کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران کے جوابی حملوں کے حوالے سے صہیونی حکام کی پریشیانیوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

تل ابیب حکام آئے روز ایران کے حملوں کی خبر دے رہے ہیں اور امریکہ اور یورپی ممالک کے توسط ایران کو جوابی اقدام سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

صہیونی وزیرجنگ یوا گالانت نے امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے تل ابیب پر حملے کی صورت میں اس کے دوررس نتائج برامد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خود کو اسرائیل پر بڑے حملے کے لئے تیار کررہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تہران کا تل ابیب کے خلاف حملہ بڑے پیمانے پر ہوگا۔

انہوں نے گمان ظاہر کیا کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد ایران کا جوابی حملہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

صہیونی وزیرجنگ نے ایران اور حزب اللہ کو انتباہ کیا کہ اسرائیل کو دوسرا جنگی محاذ کھولنے پر مجبور نہ کریں۔

News ID 1925923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha