3 اگست، 2024، 12:48 PM

ایران صہیونی نیٹ ورک کو سزا دینے کا حق ضرور استعمال کرے گا، علی باقری کی جوزف بورل سے ٹیلیفونک گفتگو

ایران صہیونی نیٹ ورک کو سزا دینے کا حق ضرور استعمال کرے گا، علی باقری کی جوزف بورل سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نے ایران کی حاکمیت اور خودمختاری کو پامال کیا ہے لہذا مجرم کو ہر حال میں سزا دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد درپیش حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں یورپی یونین کے نمائندے کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ ایران کی حاکمیت اور خودمختاری پر حملے کے ساتھ خطے اور بین الاقوامی سیکورٹی کے لئے شدید خطرہ ثابت ہوا ہے۔ ایران واقعے میں ملوث صہیونی نیٹ ورک کو سزا دینے کے حق سے کسی بھی طور پر دستبردار نہیں ہوگا۔

علی باقری نے اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے صہیونی حکومت کی مذمت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ ان ممالک کی خاموشی اور مذکورہ اقدامات کی وجہ سے صہیونی حکومت کو مزید جرائت اور ترغیب ملتی ہے جس سے خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

گفتگو کے دوران جوزف بورل نے تاکید کی کہ ایران کو اپنی حاکمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کا حق ہے۔ 

انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے ممکنہ نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔

News ID 1925767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha