مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے جرمنی کی خاتون وزیرخارجہ آنالنا بربوک سے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمن پولیس کی جانب سے ہیمبرگ میں واقع اسلامی مرکز پر حملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت کی جانب سے اسلامی مرکز کو بند کرنے کا فیصلہ مکمل سیاسی ہے جو کہ اسلاموفوبیا کی ایک علامت ہے اور اس کا فائدہ صہیونی حکومت کو پہنچے گا۔
علی باقری نے کہا کہ واقعے کی ذمہ داری جرمن حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اس موقع پر جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامی مرکز کی بندش کے حوالے سے قانونی طریقے سے امور کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مشکلات کو سفارتی طریقے سے بہترین انداز میں حل کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ