مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے گروسی کو ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے تازہ ترین سفارتی مذاکرات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔
عراقچی نے ایران کی جانب سے ایجنسی کے ساتھ تعاون کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی ایجنسی کو ایران کی پرامن جوہری تنصیبات کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔ ایران اپنے جوہری پروگرام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
رفائل گروسی نے اس موقع پر کہا کہ وہ دیگر فریقین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے مناسب ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسی تناظر میں، انہوں نے ایران کے دورے کی درخواست کی، جسے وزیر خارجہ نے اصولی طور پر قبول کر لیا۔ اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں فریقین کے درمیان تفصیلات پر مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ