31 مئی، 2025، 9:42 PM

امریکی تجاویز موصول، قومی مفادات کے مطابق جواب دیا جائے گا، عراقچی

امریکی تجاویز موصول، قومی مفادات کے مطابق جواب دیا جائے گا، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے ذریعے امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان نے امریکی تجاویز سے ایران کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے تہران کے مختصر دورے کے دوران امریکی تجاویز ایران کے حوالے کی ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ آج عمان کے وزیر خارجہ برادر عزیز البوسعیدی نے تہران کے مختصر دورے میں امریکی تجاویز کہ تفصیلات سے ایران کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی کے ملکی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دیا جائے گا۔

News ID 1933111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Munir Hussain Shah PK 02:18 - 2025/06/01
      0 0
      اپنی سالمیت کو اولین ترجیح ھونی چاھیے