مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے عالمی جوہری ایجنسی کے جنرل ڈائریکٹر رافائل گروسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں پر بات چیت کی۔
گفتگو کے دوران عبد العاطی نے کشیدگی کم کرنے، اعتماد پیدا کرنے اور موجودہ تعاون کے تسلسل کے لیے حالات بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سیاسی حل تلاش کرنا اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنا خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مصر اور جوہری ایجنسی کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات کی۔
آپ کا تبصرہ